MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نازیہ حسن کی تصویر ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کر دی گئی

1 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیو یارک (مسائل نیوز) مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 22ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میوزک سٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ان کی تصویر پہلی بار امریکہ کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر آویزاں کردی۔دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے، بوم بوم اور دل کی لگی جیسے گیت گانے والی نازیہ حسن 13اگست 2000کو کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔
انہیں ایشیاء کی پاپ میوزک میں شہزادی کی اہمیت حاصل ہے اور آج بھی ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔اسپاٹی فائے نے رواں برس ان کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی، جس پر میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے میوزک ویب سائٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسپاٹی فائے نے ٹائمز اسکوائر پر نازیہ حسن کی تصویر اکوئل پاکستان نامی منصوبے کے تحت آویزاں کیں، جسے ویب سائٹ نے رواں برس مارچ میں شروع کیا تھا۔

- Advertisement -

مارچ 2022 میں پہلی بار اسپاٹی فائے نے اکوئل پاکستان کے نام سے گلوکاروں کی تصاویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کرنا شروع کیا تھا اور سب سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔اسی سلسلے کی کڑی کے تحت اگست میں نازیہ حسین کی تصویر کوسنگر آف دی منتھ کے طور پر اکوئل پاکستان منصوبے کے بینر تلے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔
نازیہ حسن کی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی تصویر کو ان کے بھائی گلوکار زوہیب حسن نے بھی شیئر کیا۔نازیہ حسن سے قبل جولائی میں گلوکارہ نتاشا بیگ اور جون میں گلوکارہ زبیری زوہا کی تصاویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔اسی طرح مئی میں گلوکارہ حدیقہ کیانی جب کہ اپریل میں مہک علی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.