MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف علی زرداری کیخلاف بیان پر بختاور بھٹو کا عمران خان کو کرارا جواب

4 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد، کراچی (مسائل نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر اْن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا ہے کہ آپ ثبوت کے ساتھ اپنے جنون کو عدالت میں کیوں نہیں لے جاتے، ورنہ ہمارے وکلاء آپ کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ افسوس کہ آپ نے کبھی آئین پڑھا ہی نہیں کیونکہ غداری کے ارتکاب سے آپ کو کچھ نہیں بچا سکتا۔ دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی گمشدہ ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی اپنے حلقوں سے تلاش گمشدہ ہیں ۔ جتنے لیڈر ٹی وی چینلز پر بیان دیتے نظر آتے ہیں ان کے حلقوں کے عوام کے مطابق 2018 کے انتخابات کے بعد نظر نہیں آئے اور 95 فی صد ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لئے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے ۔عمران خان پاکستان کے لئے بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی شیوسینا بنتی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی […]

  2. […] نیوز) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی گذشتہ رات دو گھنٹوں میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری […]

  3. […] پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے […]

  4. […] نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.