MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) معروف میزبان و ٹی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ٹویٹ نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔بشری اقبال نے کہا کہ ایسی بھی کیا پیسے کی کالچ کہ جان مال عزت سب کھا جاؤ کسی انسان کا۔۔وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پہ۔
۔ دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللہ کی عدالت میں زبان نہیں اعضاء بولیں گے، وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہ فرار نہیں ملے گی۔انہوں نے ہیش ٹیگ میں یہ بھی لکھا کہ اللہ سے ڈرو، اللہ سب جانتا ہے۔
بشری اقبال کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جب گذشتہ روز دانیہ شاہ کی والدہ نے دعوی کیا تھا کہ عامر لیاقت اسلام آباد سے کراچی 25 کروڑ روپے لینے آیا تھا، پھر اس کی موت ہوگئی۔
تیسری بیوی دانیہ شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیئے درخواست دائر کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں موجود دانیہ شاہ کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ عامر لیاقت کو کہیں سے 25 کروڑ روپے ملے تھے، وہ اسلام آباد سے کراچی پیسے لینے آیا تھا۔ ایک بجے وہ واپس اسلام آباد جارہا تھا۔ دس منٹ بعد اس کی موت کیسے ہوگئی انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے پاس 25 کروڑ روپے تھے، اس کی گواہ بیوی ہے۔
ہم عدالت میں شواہد پیش کریں گے۔ عامر لیاقت کی موت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ یہ لوگ عامر لیاقت کی موت کو چھپا رہے ہیں۔ ہم عدالت اگئے ہیں اور عدالت ہی انصاف دے گی۔قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی استدعا کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.