محمد یوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی جگہ نئے بیٹنگ کوچ کے لیے عہدہ مشتہر کیا جائے گا۔ آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کررہا ہے لیکن یوسف بدستور ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی درخواست پر انہیں عارضی بیٹنگ کوچ بنایا گیا تھا، وہ اب پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں اور انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 47 سالہ محمد یوسف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف 1998ء میں ڈربن میں اور پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلا۔
ایک روزہ کیریئر میں انہوں نے 288 میچز میں 15 سنچریوں کی مدد سے 40 سے زائد کی اوسط سے 9720 رنز بنائے اور 90 ٹیسٹ مقابلوں میں 52 سے زائد کی اوسط سے 24 ٹیسٹ سنچریوں کی مدد سے 7520 رنز بنائے۔ ان کے پاس ایک روزہ میچ میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔
[…] (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کی شاندار بیٹنگ کرنے والے بچے سے ملاقات ہوگئی۔ سماجی […]
[…] (مسائل نیوز)زمبابوے کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسڑیلیا […]