MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہر آئینی اور قانونی فارم سے رجوع کیا جائے گا، عمران خان کا نیب ترامیم پر سخت ردِعمل کا اظہار

2 382

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب ترامیم کے ذریعے این آر او کی حکومت کوشش زیر بحث آئی۔اجلاس میں عمران خان نے نیب ترامیم پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ جانتا تھا یہ اقتدار میں آکر اپنے آپ کو بچائیں گے۔
ریفارمز کے نام پر اپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی گئی۔اجلاس میں خرم دستگیر کے بیان کا بھی جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ یہ این آر او کے لیے حکومت میں آئے۔مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں۔اجلاس میں خواجہ آصف کا صدرِ مملکت سے متعلق بیان بھی زیر بحث آیا۔

- Advertisement -

خواجہ آصف کا بیان شرمناک اور حلف سے انحراف قرار دیا گیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او نے ملک کو معاشی،اخلاقی طور پر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔نیب ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھے گے۔ہر آئینی اور قانونی فارم سے رجوع کیا جائے گا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے نیب ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ نیب کے قوانین اور انتخابی اصلاحات میں تبدیلی ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی ہے ،نیب ترامیم کا مقصد پی پی اور ن لیگ کی قیادت کو بچانا ہے،سیکشن 14 کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا ۔
انہوںنے کہاکہ انہوں نے مل کر ملک کی اینٹی کرپشن مہم کو نیب ترامیم میں دفن کردیا ہے، درحقیقت انہوں نے اپنے آپ کو این آر او ٹو دیا ہے، جب ہم ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی کر رہے تھے، اس وقت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ انہوں نے قانون سازی کے بجائے ایک مسودہ ہمارے ہاتھ میں تھمایا جس میں نیب قوانین میں ترامیم کی تجویز دی گئی تھی، اس وقت ان کی جانب سے 34،35 ترامیم پیش کی تھی اور شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ اس پر پیش رفت کے بعد ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں تعاون بھی کریں گے اور گفتگو بھی کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ یہ جو قوانین میں ترامیم انہوں نے اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروائی ہیں اس میں 24 سے زائد ترامیم وہی ہیں جو ہمیں سونپی گئی تھیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ عمران خان سے این آر او نہ ملنے پر یکجاں ہوئے اور ترمیم پیش کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) نیب قانون میں تبدیلی کے بعد پیشرفت،نیب نے 20 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.