MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

والد سے کہیں میری شادی کروائیں، شادی کا خواہشمند نوجوان تھانے پہنچ گیا

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہنگو (مسائل نیوز) خیبرپختونخوا میں شادی کرنے کا خواہش مند بیٹا باپ کے خلاف تھانے پہنچ گیا۔یہ دلچسپ واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پیش آیا جہاں 28 سالہ محمود اللہ قریبی تھانے پہنچا جہاں اس نے شادی کروانے کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی۔نوجوان نے ضلعی پولیس افسر کو درخواست دی کہ اس کی شادی کرائی جائے کیونکہ والدین اس کی شادی کے لیے رضامند نہیں ہیں۔
درخواست میں نوجوان نے بتایا کہ میں ایک ٹیوب ویل آپریٹر ہوں اور اب نکاح کرنا چاہتا ہوں۔میں اس عمر میں گناہوں سے بچنا چاہتا ہوں۔میرے والدین کو میری کوئی فکر نہیں۔ نہ ہی میرے والدین میرے والیے کوئی رشتہ دیکھ رہے ہیں۔نوجوان کی درخواست کے بعد پولیس نے محمود اللہ کے والدین معین گل کو جواب دینے کے لیے طلب کیا تو انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا غیر ذمہ دار ہے، ایسے کون سا باپ اپنی بیٹی کی شادی میرے بیٹے سے کرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹا مختلف طریوں سے پریشان کرتا رہتا ہے۔محمود اللہ دوستوں کے ساتھ مل کر مجھ سے رقم لیتا ہے اور پھر خرچ بھی کر دیتا ہے۔محمود اللہ نے ماضی میں کئی ایسی حرکات کیں جس وجہ سے میرے لیے مشکلا بھی پیدا ہوئیں۔کوئی بھی باپ اتنے غیر ذمہ دار شخص سے اپنی بیٹی کی شادی نہیں کرنا چاہے گا۔ والد نے مزید بتایا کہ بیٹے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ بھی کیا تھا اور ایک بار مرتبہ گرفتار بھی ہوا تھا۔پولیس نے دونوں باپ بیٹے کو تھانے بلا کر اپنے معاملات سیٹ کرنے کا کہا۔پولیس کے مطابق والد معین گل نے اس بات پررضامندی ظاہر کی ہے کہ اگر ان کا بیٹا محمود اللہ ذمہ داری کا مظاہرہ کے تو وہ ایک ماہ کے اندر اس کے شادی کرنے پر تیار ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.