MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سریاب میں افغان مہاجرین کے خلاف سخت آپریشن اسسٹنٹ کمشنر مصور احمد اچکزئی کی قیادت میں کارروائیاں مزید تیز..`

0 58

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: (مسائل نیوز) کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی کی قیادت میں DSP سریاب آصف غفور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ ،تحصلدار شیر دل قلندرانی SHO سٹلائیٹ ٹاؤن ولی اچکزئی، SHO سریاب SHO خالق شہید اور دیگر افسران کی زیرِ نگرانی انجام جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ان کے شناختی اور رہائشی دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائی کے دوران مشتبہ مقامات، کچّی آبادیوں اور عارضی ٹھکانوں کی تلاشی بھی لی گئی تاکہ ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا سکے جو بغیر قانونی اجازت کے رہائش پذیر ہیں۔اور اس دوران غیر قانونی طور پر کاروباری مراکز بھی سیل کر دہے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مصور احمد اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق سریاب میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے اب مزید کوئی مہلت نہیں دی جائے گی۔ ایسے تمام افراد کو یا تو اپنی قانونی حیثیت ثابت کرنی ہوگی یا فوری طور پر ملک چھوڑنا ہوگا۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی سریاب آصف غفور نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت علاقے میں مسلسل نگرانی کا نظام مؤثر بنا دیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، آئندہ دنوں میں آپریشن کو مزید وسعت دی جائے گی اور سریاب کے نواحی علاقوں میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانوں یا ضلعی حکام کو دیں تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر اور مستحکم رکھی جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.