MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حسن علی کی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

0 435

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز اس وقت بالکل فری ہیں ، مین ان گرین کی اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے، ایسے میں کچھ ٹیسٹ کرکٹرز انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے حسین نظاروں کے بڑے دلدادہ ہیں، ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں شمالی علاقوں کی سیرو تفریح پر ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی سٹوریز شیئر کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.