MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے، وزیراعلی حمزہ ہی ہوں گے، 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے پر ریحام خان بھی بول پڑیں

0 509

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ریحام خان نے کہا “تحریک انصاف کو آج خوشیاں منانے کی بجائے شرم سے ڈوب مرنا
چاہیے کہ انہوں نے 25 ایسے افراد کو منتخب کروا کر اسمبلی میں بٹھایا جو پارٹی کے ساتھ وفادار نہیں تھے۔ رہی وزیراعلی پنجاب کی بات تو جو مرضی کر لیں وزیراعلی حمزہ شہباز ہی ہوں گے ۔”خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کے روز اپنے فیصلے میں تحریک انصاف کے ان 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.