MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گولڈن مین کو بڑی اجازت دیدی

1 448

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے اسلام آباد کے گولڈن مین احسان کاظمی نے ملاقات کی ۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے گولڈن مین کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ گولڈن مین احسان کاظمی نے حمزہ شہباز کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گولڈن مین محمد احسان کاظمی سے گفتگو کے دوران کہاکہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں، کوئی نہیں روکے گا۔حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران محمد احسان کاظمی نے کہا کہ بہن بھائیوں کی خاطر گولڈن مین بن کر روزی کماتا ہوں، کپڑوں اور چہرے پر

- Advertisement -

سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں۔محمد احسان کاظمی نے کہا کہ آپ نے دعوت پر بلایا جس پر شکر گزار ہوں۔گولڈن مین کی خواہش پر وزیراعلی حمزہ شہباز نے اس کی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ(ن)مسلم لیگ (ق)اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.