MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم نے بی این پی مینگل کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند کرلیا

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اورآصف زرداری نے بی این پی مینگل کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے 2 ارکان کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کو ایک وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت مملکت برائے انرجی اور پاور ڈویژن دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنمامسلم لیگ (ن) جاوید لطیف بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بیٹے چوہدری سالک حسین کوبھی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش ہے۔

- Advertisement -

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین کی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت سے جواب دیں گے۔

دوسری جانب آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق آصف زرداری نے سالک حسین کو کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ سالک حسین کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔سالک حسین کو ہر صورت کابینہ میں لے کر جاؤں گا۔چوہدری شجاعت نے اس حوالے سے کہا کہ ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکے تو سالک حسین کے کابینہ شامل ہونے پر اعتراض نہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ آپکا شکر گزار ہوں کہ سیاسی بحران میں آپ نے عہد نبھایا ، آپ نے جو کہا وہ کیا، آپ مین آف کمٹمنٹ ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ق لیگی رہنما چوہدری سالک حسین کے وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اوکاڑہ میں پارٹی کا شیڈول پروگرام تھا میں وہاں موجود تھا، وہاں سے واپس آیا ہوں ایک دو دن میں حلف ہوجائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ بی این پی مینگل کے 2 وزراء اور ایک اور صاحب میرے ساتھ حلف اٹھائیں گے۔اس پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا چوہدری سالک حسین بھی شہباز شریف کی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے، جس پر میاں جاوید نے جواب میں کہا کہ جی، انشاء اللہ، بالکل۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.