MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا

0 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا، طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمہ کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔
تاہم حکومت ذرائع کے مطابق طارق فاطمہ سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔۔طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اٴْس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے تھے۔یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ملکی معاشی صورتحال پر بلائے گئے اہم اجلاس میں طارق فاطمی کی شرکت پر ن لیگ کے چند رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ وزارت عظمی سنبھالنے کے پہلے ہی روز وزیراعظم شہبازشریف سے ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس میں طارق فاطمی نے شرکت کی ، جس پر مسلم لیگ ن کے چند رہنماوں نے تحفظات کیا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق فاطمی کا نام ڈان لیکس انکوائری میں آیا ، اس لیے اجلاس میں نہیں ہونا چاہیے تھا کیوں کہ فاطمی کے وزیراعظم کے ساتھ ہونے سے غلط میسج گیا جب کہ آغاز میں ایسا کرنے سے اداروں سے تعلقات خراب ہونے کا خطرہ ہے ، اس معاملے پر وزیراعظم سے بات بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ 28 اپریل 2017ء کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی ایک دستاویز میں ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی سے واپس عہدہ لے لیا گیا ، ان کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف 1973 کے آئین کے ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن (ای اینڈ ڈی) رولز کے تحت کارروائی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد ان سے بھی یہ عہدہ واپس لیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.