MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں‘ عمران خان کا دعویٰ

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، وہ اس جلسے میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو دعوت دیتے ہیں، آئیں اور اس جلسے میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس جگہ پر اس لیے جلسہ کر رہے ہیں کیونکہ اسی جگہ پر 1940 میں قرار داد پاکستان پاس کی گئی تھی، جہاں

- Advertisement -

ہندوستان کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہنا چاہتے ہیں جس کا نام پاکستان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو پاکستان کو خوددار اورخود مختار دیکھنا چاہتے ہیں میں ہر اس پاکستانی کو لاہور کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، آپ سب میرے ساتھ شامل ہوں تاکہ ہم اس جدو جہد کا آغاز کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)جب چاہیں اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں: عمران خان کا دعویٰ۔ سرگودھا جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.