MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کا عمران خان کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اورذاتی طور پر نگرانی کرنے کےاحکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو ملنے والی سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھتے ہوئے فوری طور پر عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے اور بنی گالہ پر بھی بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔
عمران خان کو سیکورٹی خدشات کے باعث لاہور جلسے نہ جانے کا مشورہ دیا گیا۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے قبل سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے سیکورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو جلسہ گاہ نہ جانے اور بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.