MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے،علماء کونسل نے بڑا مطالبہ کر دیا

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان علما ءکونسل اور اس کی حلیف جماعتوں نے ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت سے مذاکرات کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف ملک کے موجودہ سیاسی، معاشی، معاشرتی حالات کے پیش نظر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھائیں۔ سیاسی و مذہبی قائدین ملک کے سلامتی کے اداروں، افواج پاکستان اور بالخصوص سپہ سالار قوم کے حوالے سے ہر قسم کے منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علما ءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خصوسی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عبد الحق مجاہد،مولانا رفیق جامی، مولانااسعد زکریا قاسمی، مولانا نعما ن حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا ابو بکر حمید صابری، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا ذوالفقار،مولانا انوار الحق مجاہد، قاری عبد الحکیم اطہر، مفتی عمر فاروق، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا حسان احمد حسینی،مولانا احمد مکی، مولانا نائب خان ودیگر نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.