سابق آرمی چیف سے تنہائی میں ملاقاتوں کی افواہوں پر شیخ رشید کا مؤقف بھی آگیا
راولپنڈی(مسائل نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ انہوں نے کبھی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے علیٰحدہ اور تنہائی میں ملاقات نہیں کی۔
- Advertisement -
“جیو نیوز “کے مطابق ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے جنرل ریٹائرڈ مشرف، جنرل ریٹائرڈ احسان اور جنرل ریٹائرڈ اختر کے ساتھ تعلقات تھے، جب وزیر داخلہ تھا تو موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی اور جنرل ریٹائرڈ فیض سے سرکاری وجوہات پر تعلقات تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نسلی اور اصلی ہوں، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، سامراجی قوتیں پاکستان کے اثاثوں پر اپنا دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں، ساری قوم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر اس ملک کا دفاع کرےگی، پاکستان ترقی کرےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میرا سسرال ہے، جس سے کبھی نہیں گھبرایا، 27 مارچ کے بعد میری جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے، میں نے تحریر لکھ دی ہے اگر کچھ ہوتا ہے تو ان 9 لوگوں سے تفتیش کی جائے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے انٹرویو کی باتوں پر دکھ […]