فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ کے زیراہتمام لورالائی فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر-
لورالائی(مسائل نیوز)ایف سی بلوچستان (نارتھ) بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی
فٹبال چیمپئن شپ کی عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی کاوشوں کی کامیابی کا مظہر ہیں۔
- Advertisement -
فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) لورالائی سکاوٹس کے زیرِ اہتمام لورالائی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے عوام کی کثیر تعداد میدان میں آئی ۔
فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے پٹھانکوٹ لورالائی میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کےسلسلے میں منعقدہ فٹبال چمپئن شپ 20 فروری سے 20 مارچ تک جاری رہی جس میں ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 60 نامور فٹبال کلبوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے۔

اس موقع پر فٹبال کمیٹی کے منتظمین نے فرنٹیئر کور کی جانب سے کامیاب ٹورنامنٹ کےانعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید ایونٹس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ایف سی حکام نے آئندہ بھی بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فٹبال کے شائقین اور عوام نے علاقے میں کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فرنٹیئر کوربلوچستان کا شکریہ ادا کیا-
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) ایک طویل عرصے سےمختلف اقدامات اٹھاتی آ رہی ہےجن کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرنا ہے۔