MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صفیہ کاکڑ بلوچستان کی تعلیم یافتہ، تجربہ کار ، باصلاحیت اور باہمت بیٹی ہے،محمد آصف ترین

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( PCCI ) کے نمائندہ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( FPCCI )کے ایگزیکٹو ممبر محمد آصف ترین نے سیاسی و سماجی شخصیت صفیہ کاکڑ کو پاکستان وومن ویلفیئر سوسائٹی ( PWWS ) کی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفیہ کاکڑ بلوچستان کی تعلیم یافتہ، تجربہ کار ، باصلاحیت اور باہمت بیٹی ھے جس نے اس پہلے بھی بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں سیاسی و سماجی فورمز پر بلوچستان کی ترقی و کامرانی بالخصوص عورتوں میں احساس محرومی کے خاتمہ ، اپنے جائز حقوق کے لئے شعور و اگاہی کے لئے جو خدمات سر انجام دیں رھی ہے وہ نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ھے انہوں نے امید ظاہر کی کہ صفیہ کاکڑ اپنے جراتمندانہ فیصلوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان وومن ویلفیئر سوسائٹی کے لئے باعث فخر ثابت ہونگی اور بلوچستان کے عوام کے لئے اپنی خدمات اور جدوجہد جاری رکھیں گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.