MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فسادی جماعت (پی ٹی آئی) ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے، فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں اوراستعفے کیوں دئیے تھے؟۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.