بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب تو ہے لیکن دماغ کے قریب نہیں،سردار رند
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب تو ہے لیکن دماغ کے قریب نہیںجام کمال کی حکومت کے خاتمے میں ان کااپنا ہاتھ تھا،کل تک جام کمال کے بوٹ پالش کرنیوالے آج ان کے خلاف باتیں کرتے ہیںعبدالقدوس بزنجو کی حکومت پر اللہ رحم کرے قدوس بزنجو کی حکومت زیادہ عرصے نہیں چل سکتی ۔
- Advertisement -
وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے میراکردار صفر بٹا صفر ہے خان صاحب کہتے ہیں بلوچستان سے زیادہ نشستیں فیصل آباد کی ہیںمیں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی میرے لئے بوجھ بن گئی ہے، 2023کے انتخابات تحریک انصاف کیلئے بہت مشکل ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماءکو دئےے گئے انٹرویو میں کیا۔ پارٹی قائد وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے
سردار یار محمد رند نے کہاکہ وزیراعظم نے معاون خصوصی تو بنایا مگر ایک دن بھی مشاورت نہیں کی۔ بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب تو ہے لیکن دماغ کے قریب نہیں ۔سردار رند کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان کے لئے اور وہ پی ٹی آئی کے لئے بوجھ بن گئے ہیں ، مستقبل کا فیصلہ جلد کرونگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے میراکردار صفر بٹا صفر ہے وزیراعظم نے ایک دن بھی مجھ سے مشاورت نہیں کی اسی لئے بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب ہے مگر دماغ کے نہیں خان صاحب کہتے ہیں