MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا موقف دہرا رہے ہیں، بلاول بھٹو

0 463

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مو¿قف دہرا رہے ہیں، دوست کہتے تھے استعفی دو الیکشن میں حصہ نہ لو لیکن ہم نے انکار کر دیا اور کٹھ پتلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا، فراڈ اور دھوکا نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا،

- Advertisement -

اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن لوگوں سے نوکریاں بھی چھین لی، ملک میں آج تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، یہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے، عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، کہتے تھے میں ہر بدھ کو اسمبلی میں آو¿ں گا، لیکن سب سے پہلے حکومت میں آکر انہوں نے اپنا گھر ریگولرائز کرا لیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا وعدہ کرنے والی حکومت نے 3 سالوں میں ملک کو تباہ کردیا،

اس حکومت نے تعلیم کے مواقع فراہم کئے اور نہ ہی روزگار کے، ملک بھر میں کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ہم نے وزیراعظم کو پہلے دن ہی سلیکٹڈ قرار دے دیا تھا، آج دنیا بھر میں وزیراعظم سلیکٹڈ کے نام سے مشہور ہیں، ہم خلوص دل کے ساتھ پیپلزپارٹی کے ہر مخالف کے پاس گئے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.