MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کریڈٹ سوئس بینک کے 18 ہزار اکاونٹس کا ریکارڈ لیک، 100 ارب سے زائد ڈالر موجود

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بوسنیا(ویب ڈیسک) پنڈورا اور پاناما کے بعد نیا ہنگامہ، کریڈٹ سوئس بینک کے 18 ہزار اکاونٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا، کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل، اکاونٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والی عالی تنظیم او سی سی آر پی کا کہنا ہے

- Advertisement -

کہ 18 ہزار اکاونٹس ہولڈرز میں سے کچھ وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا بینک اکاونٹ ہی نہیں کھلنا چاہیے تھا۔او سی سی آر پی کے مطابق سوئس کریڈٹ میں اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ کے صرف ایک اکاونٹ میں 223 ملین ڈالر پڑے ہوئے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں اردن کو زر مبادلہ کی شدید کمی کا سامنا تھا، مصر کے ایک خفیہ ادارے کا سربراہ، جرمن عہدیدار، وینزویلا کے بزنس مین اور آذربائیجان کا ایک امیر ترین شخص بھی ان افراد میں شامل ہے جن کا نام ان خفیہ اکاونٹس میں سامنے آیا ہے۔100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ان بینک اکاونٹس پر او سی سی آر پی اور 47 دیگر میڈیا کے ادارے تحقیق کر رہے ہیں،

سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ جلد منظر عام پر آئے گی، سوئس قوانین کے تحت بینکوں سے متعلق جو بھی خفیہ باتیں منظر عام پر لائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، اس خوف سے سوئٹزر لینڈ کا کوئی میڈیا ادارہ ان تحقیقات میں شامل نہیں ہے۔او سی سی آر پی کے مطابق جلد ریکارڈ منظر عام پر لایا جائے گا جبکہ 47 دیگر میڈیا ہاو¿سز پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. Mushtaq Ahmed says

    اسلام علیکم سر

Leave A Reply

Your email address will not be published.