بلوچستان میں مذہبی امور کا محکمہ ختم زیارت انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ ہوگا
کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان کابینہ نے محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے اور اس کے ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان کے قیام زیارت کو انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ بنانے ضلع پشین میں میونسپل کمیٹی کربلا کے قیام لاء افسران کی ایوالوشن پالیسی محکمہ اقلیتی امور میں گرانٹ ان ایڈ ترمیمی پالیسی چائلڈ لیبر کے خاتمے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو لازمی سروس قرار دینے اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے فیصلے بھی کئے۔