MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کی وجہ سے فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آج سے 24 جنوری تک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثرکر سکتا ہے۔

سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے باعث دریائے کابل اور معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔

ادھر این ڈی ایم اے نے کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.