MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے،نورمحمد دمڑ

0 577

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ہرنائی کوئٹہ ،ہرنائی سنجاوی روڈ ایک بہت بڑا پروجیکٹ اور ضلع ہرنائی کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا روڈ میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے

- Advertisement -

عوام ، ٹرانسپورٹرز اور پارٹی عہدیدار اور کارکن روڈ کی تعمیراتی کام پر نظر رکھیں تحصیل شاہرگ کو مکمل طورپر فنکشنل کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلی کرلی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیل سطح کے آفیسران ودیگر عملے کی اسامیوں کی منظوری اور دفاتر کے زیرالتواءمنصوبوں کو مکمل کرنے کےلئے آنے والے بجٹ میں رقم مختص کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا

سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اپنے ٹیم کے ہمراہ صحیح معنوں میں صوبے کی عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کےلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں صوبے کی عوام میرعبدالقدوس بزنجو اور صوبائی حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے تمام حل طلب اور بنیادی مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہوں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.