پاک فوج اور ایف سی 160ونگ کرنل عظیم اللہ بیگ کی جانب سے اور چاغی،امین آباد اور گردی جنگل میں عوام کو صحت سے متعلقہ مفت سہولیات،ادویات اور چیک اپ کی فراہمی کے حوالے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
چاغی(مسائل نیوز)پاک فوج اور ایف سی 160ونگ کرنل عظیم اللہ بیگ کی جانب سے اور چاغی،امین آباد اور گردی جنگل میں عوام کو صحت سے متعلقہ مفت سہولیات،ادویات اور چیک اپ کی فراہمی کے حوالے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جارہاہے ان میڈیکل کیمپوں میں پاک فوج کے ماہر میل اور فیمیل ڈاکٹرزمریضوں کامفت چیک اپ کررہے ہیں۔جہاں روزانہ سیکٹروں مریضوں کا مفت طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ فری میڈسن اور ٹیسٹ بھی کروائےجارہے ہیں۔پاک فوج کے ماہر فیمل ڈاکٹرز خواتین کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ الٹراساؤنڈ کی مفت سہولت فراہم کررہی ہیں۔فری میڈیکل کیمپس میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میل اور لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسنگ اسٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات رہیں۔میڈیکل کیمپوں میں بنیادی لیبارٹری ٹیسٹ جس میں مریضوں کی بلڈ ٹیسٹ ،یورین ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔اس کے علاؤہ خواتین کے لیے لیڈی اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور الٹراساؤنڈ مشین مہیا گیا ہے جہاں ان کے مفت ٹیسٹ ہورہے ہیں اور موقع پر تمام ادویات فراہم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ عوام کی سہولت کے لیے ٹیلی میڈیسن وین میں سٹلائٹ کے زریعے ملک کے دیگر صوبوں کے دیگر ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن بات چیت اور مشورے لیے جارہے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ اور ادویات کی فراہمی سے غریب عوام کو صحت سے متعلقہ سہولیات بہما ملیں گے۔سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی ملک دلمراد محمد حسنی نے پاک فوج خصوصاً ایف سی کرنل چاغی عظیم اللہ بیگ کی جانب سے چاغی کے عوام کی سہولت کے لیے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور ایف سی کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب آئندہ بھی عوام کی سہولت کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔