MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بنوں میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردوں کا حملہ، امریکا کا ردِعمل آ گیا

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنوں میں انسداد دہشتگردی مرکز پر دہشتگردوں کے حملے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا پاکستان امریکا کا شراکت دار ہے اور اسے افغانستان کے اندر اور پاک افغان سرحد پر دہشتگرد گروپوں سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
یہ دونوں ممالک کے مشترکہ چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ترجمان نے مزید کہا بنوں میں انسداد دہشتگردی مرکز پر دہشتگردوں کے حملے اور لوگوں کو یرغمال بنانے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیےدعاگو ہیں۔
حملہ آوروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ بنوں میں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بحفاظت رہا کر دیںاور سینٹر پر قبضہ چھوڑ دیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اور آئندہ بھی چیلبجز سے نمٹنے کے لیےتعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ بنوں سی ٹی ڈی کے مرکزی تھانے پر زیر حراست دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران سیکیورٹی اہلکار سے رائفل چھین لی جس پر وہاں موجود تقریبا 20 دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن بنوں پر کسی نے حملہ نہیں کیا بلکہ وہاں زیر حراست دہشت گردی کے ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا ہے۔
بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈپر دہشتگردوں کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔دو روز قبل سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہوا جس میں اب تک ایک پولیس اہلکارشہید اور تین سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ایک فریق دوسرے فریق کو محفوظ راستہ دینے کے لیے تیار نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.