MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنا نے کی ہدایت کردی۔لندن میں وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنانیکی ہدایت کی ہے اور اس منصوبے کا مقصد غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رینیوبل انرجی کے منصوبوں کے حوالے سے نوازشریف کوبریفنگ بھی دی ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ ہماری استدعا ہے کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں اور ملک کوترقی کی موٹروے پرڈالیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ابھی تک تو غالب امکان ہے کہ پنجاب اسمبلی قائم رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.