MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’ویرات کوہلی ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں‘ سارو گنگولی کا بیان ، کوہلی اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

1 550

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک )بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے لیکن وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں۔ گڑگاو¿ں میں ایک تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کوہلی کا رویہ پسند ہے لیکن وہ لڑتے بہت ہیں۔جب ان سے مزید سوال کیا گیا کہ وہ زندگی میں تناوسے کس طرح سے نمٹتے ہیں

- Advertisement -

تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ زندگی میں کوئی تناونہیں، صرف بیویاں اور گرل فرینڈ ہی تناو کا سبب بنتی ہیں۔بالآخر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو ہی گیا ، کب پاکستان آنے کا اعلان کردیا؟ کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر واضح رہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بتائے بغیر ہٹانے پر کوہلی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل 15 دسمبر کو کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بارے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل انہیں اگاہ کیا اور اس بارے میں بورڈ نے کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔ویرات کوہلی نے انکشاف کیاتھا کہ 8 دسمبر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکشن کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بتایا گیا،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.