وزیراعلی سہیل آفریدی نے کسی کو دھمکی نہیں دی ، بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان
پشاور (مسائل نیوز )وزیراعلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی وضاحت کر تے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا، وزیراعلی نے کسی شخص کو دھمکی نہیں دی ، وزیراعلی کا پیغام واضح تھا کہ الیکشن میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔جاری بیان کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابات میں مداخلت جرم ہے، وزیراعلی نے اسی قانونی حقیقت کی نشاندہی کی، الیکشن کے دوران کسی بھی غیر قانونی کارروائی کوروکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے بیان کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔