جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ(مسائل نیوز) جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے کورٹ نمبر 1 میں منعقد ہوئی۔
جسٹس اقبال احمد کاسی نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔
- Advertisement -
تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز ججز، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی اور عدالتی افسران شریک۔
وکلاء برادری اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں حلف برداری کی یہ تقریب نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔
عدالت عالیہ بلوچستان کے افسران نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔