MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پارٹی رہنماؤں پر دورانِ حراست تشدد، عمران خان نے ثبوت دئیےتو حکومت پھنس جائے گی

0 371

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پارٹی رہنماؤں پر تشدد کے ثبوت دیئے تو حکومت پھنس جائے گی۔ 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور کینیڈین ماہرین کا کہنا ہے اگر عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی اور شہباز گل کے حوالے سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو خطوط بمع ثبوت اور تصاویر فراہم کر دیں تو اس کا پاکستان کی حکومت پر برا اثر پڑے گا۔
پاکستان پہلے ہی امریکہ کے ریڈار پر ہے۔ اگر عالمی اداروں نے مذمتی بیانات جاری کرنے شروع کر دیے تو پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں گرفتارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کا معاملہ چیف جسٹس کے سامنے بھی اٹھا یا۔
خط میں کہا گیا کہ 13اکتوبر کی رات ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی رہائشگاہ پر دھاوا بولا۔

- Advertisement -

عدالت پیشی سے قبل اعظم سواتی کو حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اعظم سواتی نے عدالت کو خود پر ہونے والے تشدد سے آگاہ کیا۔اعظم سواتی نے اپنے اوپر تشدد کے بارے میں عدالت کو بتایا۔خط میں کہا گیا کہ بزرگ شہری پر زیرِ حراست تشدد سے عوام میں عدمِ تحفظ کے جذبات کی لہر اٹھی۔ دستورِ پاکستان انسانی تعظیم کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔
عدالتِ عظمیٰ انسانی حقوق کی محافظ ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے کا مفادِ عامہ کے پہلو سے نوٹس لے،آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت عدالت معاملے کا ازخود نوٹس لے۔جبکہ ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی پر گرفتاری اور حراست کے دوران تشدد کے الزامات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر سینیٹر اعظم خان سواتی کی ایف آئی اے سائبر کرائم کے ہاتھوں گرفتاری و مقدمے کے دوران مبینہ تشدد کے الزامات کو مسترد کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.