راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے،جو اس نظام اور انتظامیہ پرعدم اعتماد کا اظہار ہے۔ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرن کے لیے تیار ہیں،دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں،شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ شیخ رشیخ نے ٹویٹر پر 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا،ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں۔
عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہو گا،13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا،آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا،15 اپریل تک جنرل الیکشن کا شیڈول آجائے گا۔
شہباز شریف کو اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا،نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا کیوں کہ آصف زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے،آصف زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا جب کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی بھی جنم جنم کی مخالف ہے،اس لیے ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے، کاؤنٹ ڈاؤن شروع 15اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائے گا اور پی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ قصہ پارینہ بن جائے گی کیوں کہ وزیرخزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردیے ہیں،ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی اور دوسری طرف بینک کے شٹرڈاؤن ہوں گے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.