MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات الیکشن کمیشن نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

0 431

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے؟۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو چارسدہ میں جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی اور انہوں نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک شخص رکن قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتاہے، آپ کا موکل کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں ؟کہاں ہیں استعفے ؟ ڈیڑھ سو استعفے لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں۔وکیل نے کہا کہ باقی استعفے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں، الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.