MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لیجنڈ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے

0 423

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ لیجنڈ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہل خانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

دوسری جانب اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان اورایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمرشریف اور ان کی فیملی کو ویزے جاری کرنے کی خوشخبری دیتے ہوئے امریکی قونصلیٹ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.