MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجلی مہنگی ہونے کا امکان

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)بجلی کی قیمتوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 126 ارب روپے رہی ہے ،گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 34 روپے 61 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گیس سے 10 روپے 74 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 26 روپے3 پیسے فی یونٹ رہی، کوئلے سے 17 روپے 92 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 26 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی، نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.