MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سوات اوردوسرے علاقوں کی آگ سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ سوات اوردوسرے علاقوں کی آگ سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، ریاستی معاملات کومل بیٹھ کرحل کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ایک شخص اقتدار سے باہر ہوا تو اب ریاست کو بلیک میل کررہا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل کے نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا آج کڑوا پھل کاٹ رہے ہیں،سوات اوردوسرے علاقوں کی آگ سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے۔
ایک شخص کوآئینی قانونی طریقے سے اقتدار سے ہٹایا گیا لیکن وہ شخص اب ریاست کو بلیک میل کررہا ہے، اقتدارکیلئے جنگ تو بعد میں بھی لڑی جاسکتی ہے، لیکن ریاست کے معاملات کو فوری دیکھنے کی ضرورت ہے، ریاستی معاملات کومل بیٹھ کرحل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردار اخترمینگل نے جو کچھ ایوان میں کہا اس پر اختلاف کی بجائے مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، اخترمینگل نے جو معاملات اٹھائے وہ ہماری ریاست کے جسم پر رستے زخم ہیں جنہیں نظرانداز کرنا مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اخترمینگل نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں متعدد واقعات میں شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا اور انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا، جمہوری اور غیرجمہوری حکومتیں آتی رہیں لیکن بلوچستان کے حالات تبدیل نہیں ہورہے، اس سے ہمارے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ بلوچستان میں ان لوگوں کی حکومت ہے جو اسے پاکستان کی کالونی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاران میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں مارے گئے 3 لوگوں میں ایک طالبعلم وسیم تابش شامل تھا جس کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے لاپتا افراد کے لیے شاعری کی تھی، یہاں لکھنا بولنا بھی گناہ ہوگیا ہے، آپ احتجاج کریں تو اٹھا لیے جاتے ہیں اور غائب کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجانے یہ قوتیں چاہتی کیا ہیں، خدا کا واسطہ ہمیں اس مقام تک نہ دھکیلا جائے جہاں سے واپسی کا راستہ ممکن نہ ہو، ان ہتھکنڈوں سے آپ دہشت گردی تو ختم کر سکتے ہیں لیکن نفرت کے جو بیج بوئے جارہے ہیں انہیں دنیا کی کوئی ایٹمی طاقت ختم نہیں کر سکے گی، اگر ہمیں اس مقام تک دھکیلا گیا تو ہم سے واپسی کی امید نہ رکھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.