MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب سے ہوئے 30 ارب ڈالرز کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے اربوں ڈالرز چاہئیں

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا یا ری شیڈولنگ نہیں چاہتا، ہمیں سیلاب سے ہوئے 30 ارب ڈالرز کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے اربوں ڈالرز چاہئیں۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کا معاشی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم قرضوں کی ری شیڈولنگ یا ادائیگی میں التوا نہیں اضافی فنڈز مانگ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پلوں، انفرااسٹرکچر کی تعمیرِ نو کے لیے بہت فنڈز چاہئیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان مزید کتنا قرض چاہتا ہے۔کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے صرف یہ بتایا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.