MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وکلا سراپا احتجاج

1 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حیدرآباد(مسائل نیوز)حیدرآباد میں وکلا ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے سامنے وکلا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نعرےبازی بھی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

وکلا کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عام آدمی کا جینا مشکل ہوچکا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

وکلا نے کہا کہ پٹرول کی قیمت ساری اشیا کی قیمتوں کو بڑھا دیتی ہے لیکن جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آجاتی ہیں جب بھی چیزوں کی قیمتیں کم نہیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ وکلا کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فل فور مہنگائی پر کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.