MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گیس کے نئے کنکشن لینے کے خواہشمندوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

0 106

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کنیکشنز کی فراہمی کے جامع منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کے لیے ایک تفصیلی حکمت عملی پیش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.