MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس،عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم پر کیس سیشن کورٹ منتقل کر دیا

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلا م آباد(مسائل نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سمیت پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔خاتون جج زیبا چوہدری سمیت پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کر دیا،عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے حکم دیا کہ ملزم آزاد ہے، متعلقہ فارم سے ضمانت کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے احکامات جاری کیے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم یا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری اور اعلی پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے کچھ دیر بعد سنادیا گیاتھا۔
سماعت کیلئے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، پولیس پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی اور پولیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کے خلاف انسداد دہشت گردی کے سوا دیگر دفعات پر متعلقہ فورم پر کارروائی جاری رہے گی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر جے آئی ٹی سے آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کی تھی۔
پیر کو ہونے والی سماعت کی آغاز میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ جے آئی ٹی نے اس کیس میں کیا رائے دی ہی پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی کی یہی رائے ہے کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعہ بنتی ہے۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کے فیصلے میں دہشت گردی کے مقدمات کے نکات واضح ہیں، موجودہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا کوئی گرائونڈز موجود نہیں ہے، یہ مقدمہ عالمی دنیا میں پاکستان کی کیا تصویر پیش کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دئیے گئے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.