MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ

5 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی،آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ریسکیو،ریلیف اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے،بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ فوج ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج ہنگامی بنیادوں پر انفرااسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کرے۔
فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیلاب متاثرین کی مدد پاک فوج کا فریضہ ہے۔ ادھر گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر 50 ہزار روپے فی خاندان امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تمام متاثرہ گھرانوں کو 30 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں۔
سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 50 ہزار کیش کی رقم این ڈی ایم اے کی سرپرستی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فراہم کرے،متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے،کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ حق دار کو اسکا حق ملے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں پر قائم ریلیف کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس یں بتایا گیا کہ سروے کی تکمیل تک حکومت بی ائی ایس پی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو 30 ہزار روپے کا فوری ایمرجنسی کیش ریلیف فراہم کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری […]

  2. […] (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا 2 روزہ دورہ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے […]

  3. […] نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان نے […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صلح سے متعلق صحافی کے سوال کا مختصر جواب دے کر چلے […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.