MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کوبیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان غیر قانونی طریقے سے کینیڈا جارہی تھیں کہ پاسپورٹ اینڈ ایمگریشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک دیا ۔

- Advertisement -

ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کررہی تھیں،قانون وضابطے کے مطابق عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے،حکام نے فردوس عاشق اعوان کا پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں واپس بھجوا دیا۔حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان پرواز EK-15 سے دبئی جارہی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.