MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں جن لوگوں نے شہبازگل پر تشدد کیا ان کی شکلیں سامنے آنی چاہیئں۔ شہبازگل نے عدالت میں تشدد کے نشانات دکھائے تھے،شہبازگل پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کرچکے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ تشدد کے خلاف بات نہیں کرے گی تو ماتحت کیسے کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ مصطفی نواز کھوکر،سعد رفیق اور شیریں مزاری فیصلہ کرلیں کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے یا نہیں؟ایڈیشنل سیشن جج پر کیا کیا دباو نہیں ڈالے گئے،مجسٹریٹ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ شہباز گل کی حالت سے میچ نہیں کرتی،مریم نواز کی ترجمان عظمٰی بخاری نے سنسنی خیز بیان دیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہم شہباز گل سے کہلوانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے مجھ سے بیان دلوایا۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا جو حال ہے،ان پر کون اعتماد کرے گا،ہم کسی بھی جماعت اور شعبے سے تعلق رکھ سکتے ہیں۔ ہائیکورٹ کا جواز ہی ختم ہوجاتا ہے،اگر عدالتیں تشدد کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں۔ تشدد ختم کرنے پر ساری سیاسی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،شہباز گل پر کس نے تشدد کیا اور کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا،پتہ چلنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ن لیگی رہنماو ں کے خلاف مہذب انداز میں کیسز کیے،یہ سب اسلام آباد بھاگ آئے،پی ٹی آئی کی طرح عدالت کا سامنا کریں۔ قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ بجلی کے بلوں نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے،دالوں اور کچن آئٹم کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں حکومت پر کڑی تنقید کی اورکہا کہ ان چار مہینوں میں امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں نے معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گھر پر نہ بیٹھیں حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بنیں،اس حکومت سے نجات سے ہی پاکستان بچ سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ اس آڈیو کے بعد بھی عمران خان یو ٹرن لے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.