چودھری مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا۔
(ق) لیگ کے رہنما نے کہا کہ میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے لیے دل میں بہت پیار اور عزت ہے۔آخر میں مونس الٰہی نے لکھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جعلی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ چودھری مونس الٰہی پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شامل ہو گئے ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں این اے 80 منڈی بہا ئوالدین سے ہمارے امیدوار ہوں گے۔
[…] نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران […]
[…] پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے […]