MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انتخابات کب ہوں گے ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دیدی

2 417

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انتخابات کب ہوں گے ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دیدی

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی ممکنہ تاریخ دیدی،اسپشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا ہے کہ اسمبلیاں 12 اگست تک تحلیل ہوتی ہیں تو 11 اکتوبر تک الیکشن کرادیں گے، عام انتخابات 60 روز میں ہوں یا 90 دن میں الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔

بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمہ وقت ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے تیار ہے تاہم اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہوتی ہے تو پھر حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ درکار ہوں گے۔

برائلرکی قیمت میں حیران کن کمی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ اسمبلیاں 12 اگست تک تحلیل ہوتی ہیں تو 11 اکتوبر تک الیکشن کرادیں گے۔
پی ٹی آئی کو انتخابی نشان جاری کرنے کے بارے میں سیکرٹری الیکشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے انتخابی نشان جاری کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] انتخابات کب ہوں گے ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دیدی […]

  2. […] انتخابات کب ہوں گے ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دیدی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.