گال ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار، پاکستان فتح سے صرف 11 رنز دور
گال (مسائل نیوز) گال ٹیسٹ میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچویں روز بارش کے باعث کھیل رکنے سے قبل پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنالیے جبکہ جیت کیلئے مزید 11 رنز درکار ہیں۔ گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 154 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے محض 39 رنز درکار ہیں جبکہ 4 وکٹیں باقی ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔ سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 105 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد رضوان 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 35 رنز بناکر نمایاں رہے، اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے محض 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم نے 55 رنز سکور کیے۔ لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پربت جے سوریا نے 2 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں جبکہ 7 وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔ سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز سکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوئی، جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پہلی اننگز میں دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر امام الحق 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا جبکہ نسیم شاہ نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔ سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی۔
[…] (مسائل نیوز) عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پہلے […]