MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

2 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔مون سون کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا موجب بنے گا ۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروسز کے عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔گاڑیوں کو سیلاب سے متاثرہ نشیبی علاقوں اور نالوں سے دور رکھا جائے ،فلڈ ایمرجنسی کی صورتحال میں لوگوں کے انخلا ء کو فوری طور پر شروع کیا جائے ،بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے موزوں اقدامات کئے جائیں ، اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ محکموں کو ڈی واٹرنگ پمپس اور پٹرول کی پیشگی موجودگی یقینی بنائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات اور سیلاب سے اموات کی تعداد […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) مون سون کے تیسرے سپیل سے کراچی میں پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.