MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اہد خاقان عباسی کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھنے کا چیلنج

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئر مین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کو اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تم واقعی احتساب کے داعی ہو تو اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھو تاکہ پتاچلے کہ تمھاری حیثیت کیاہے،ضمنی انتخابات کا تعلق عام انتخابات سے نہیں ہوتا عام انتخابات وقت پر ہی ہوںگے پنجاب اسمبلی میں جو جیتے گا وہی حکومت بنائے گا ہم عمران خان کی طرح بھاگیں گے نہیں، نیب کا چیئرمین تو گھر چلا گیالیکن نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ نیب چیئرمین سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے آپ کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان جوابات کو دینا پڑے گا ہم نے عدالت سے پوچھا کہ یہ بتائیں ہمارا جرم کیاہے یہ پراسیکیوشن بھی بتانے سے قاصر ہے اور عدالت بھی بتانے سے قاصر ہے ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیااس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے ،انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسکا جواب نہ نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس ،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی منی لانڈرنگ کاکیا ہوگا وہ ثبوت بھی ابھی سامنے آئیں گے جو کرپشن اس نے کی ہے میرا اس آدمی کو چیلنج ہے کہ اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھوتم چار سال تک احتساب کے جو جھوٹے دعوے کرتے رہے اگر تم واقعی احتساب کے داعی ہو تو اپنے اثاثے اس ملک کے عوام کے سامنے رکھو تاکہ پتاچلے کہ تمھاری حیثیت کیاہے میں نے بارہا مرتبہ کہا ہے کہ اس ادارے کو ختم کریں جب تک اس ادارے کا وجود رہے گا کوئی افسر کام نہیں کرے گا ہزاروں ارب روپے کا نقصان اس ادارے نے ملک کاکیا ہے یہ حقائق ہیں انتخابات میں میں عوام فیصلہ کرتے ہیں یہ 20سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں 15 انہوں نے دوبارہ حاصل کر لی ہیں جو بھی وجوہات ہیں، یہ عوام کا فیصلہ ہے ہم اس کااحترام کرتے ہیں جلد عام انتخابات کا تعلق ضمنی انتخابات سے کوئی نہیں ہوتاضمنی انتخابات پنجاب میں حکومت کا فیصلہ کریں گے پنجاب اسمبلی میں جو بھی جیتے گا وہ حکومت بنائے گا اور جو ہارے گا اپوزیشن میں بیٹھنے گااگر ہم ہار گئے تو عمران خان کی طرح بھاگیں گے نہیں بلکہ مقابلہ کریں گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.