MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ریلیف آپریشن جاری

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیر کوہ(مسائل نیوز)اور ملحقہ علاقوں میں سول انتظامیہ ا و ر ایف سی بلوچستان کی امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں ۔
ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس اسٹاف بشمو ل ایف سی بلوچستان کی زیر نگرانی اب تک 3411مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے جن میں 929مریضوں میں ہیضے جبکہ باقی مریضوں میں ملیریا اور ڈائیریا کی تشخیص ہوئی جن کا علاج جاری ہے

- Advertisement -

۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہیضے کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ایف سی کی جانب سے 63پانی کے ٹینکروں کی مدد سے پینے کا صاف پانی 54 متاثرہ گاوں ، کلیوں اور کالونیوں میں مہیا کیا جارہا ہے ۔
کلورنیشن کے بعد او جی ڈی سی ایل کے تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع ہو گئی ہے جس سے علاقے کی آبادی کو مزید سہولت میسر ہوگی۔WHO کی ٹیم نے چیف سیکریٹری کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ WHO نے ایک ماہ تک ادویات اور یومیہ 400،000لیٹر پانی فراہم کرنے کا اعادہ کیا ۔
خشک سالی سے نجات کے لیے علاقے کے لوگوں اور ایف سی کے الکا روں نے نماز استسقاء پڑھی اورخشک سالی اور وباء کے خاتمے کے لیے دعا کی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.